وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے پرعزم ہے۔ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کے لئے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطے میں ہیں.

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کےمفاد میں ہے، عالمی کوششوں سےافغانستان میں طویل المدتی امن حاصل ہوگا، پاکستان امریکاکےساتھ وسیع، پائیدارتعلقات کاخواہاں ہے،  اقتصادی تعلقات کو وسعت دینےکیلئےمواقع پیداکرنےکی ضرورت ہے، افغان امن کے لئے عالمی برادری کااتفاق رائےباعث اطمینان ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر بھی بات چیت کی.

ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت، خطے کی صورت حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ہونے والے امریکا، طالبان مذاکرات کے 7 ویں دور میں پیش رفت سے آگاہ کیا، امریکی نمایندے نے اپنے حالیہ دورۂ کابل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.