وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ میں کامیاب مذاکرات ہوئے ، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ اب پاک امریکہ تعلقات میں پیش رفت کا وقت ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پہلی ملاقات ہوئی، عمران خان سے وزیرخارجہ پومپیو کی بھی اہم ملاقات ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی بھی وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی۔

مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز نے قربانیاں دیں اور ہم نے اربوں روپے خرچ کیے، چاہتے ہیں افغانستان اپنے مستقبل کا فیصل خود کرے۔افغانستان میں امن کیلیے حتمی ڈیڈلائن نہیں دے سکتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.