بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاوزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا دیا ہے جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔پاکستان نے کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودوی اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرخارجہ کو جوابی خط موصول ہوگیاہے۔بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، ان دونوں خطوط میں بھارت کی طرف سے خطے میں امن و ترقی پر خاص طور پر زور دیا گیا۔خط میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا تھا لہذا پورے خطے میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے مذاکرات شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.