عمران خان کا چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ھدایت

اسلام اباد میں بارش

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کی جگہ کا فوری دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ "میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے۔"وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے کے شرکا کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اورموسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں موسلا دار بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے دھرنے کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ بھی ہوا اور کئی عارضی خیمے بھی تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑ گئے۔
وزیراعظم نے ممکنہ مشکلات سے نمٹنے کیلئے سی ڈی اے کے چیئرمین کو حکم دیا ھے کہ دھرنے کہ جگہ جاکر مشکالات کا اندازہ لگائے اور جتنا جلد ھو سکے وہاں پر موجود لوگوں کو سہولیات فراھم کرے۔ کیونکہ سخت سردی اور تیز ہواوں کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کو شدید خطرہ ھے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.