سرفراز کو کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا

اظھر علی ٹیسٹ اور بابرعظم ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کی قیادت میں بنیادی تبدیلیاں کی۔ ٹسٹ کھلاڑی اظہر علی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کے سپرد کر دی گئی ہے۔

یاد رھے کی حالیہ سریز میں سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ تٹیم کو اذیت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ اس اذیت ناک شکست کے بعد سرفراز احمد کے ستارے گردش میں رھے اور انہیں ایک ساتھ تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بابراعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا، وہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق سرفرازاحمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔

‏آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

‏اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ‏بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کے لیے محمد حفیظ اور عماد وسیم کا نام بھی سامنے آرہا تھا اور پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے لیے عماد وسیم کا نام دیا تھا تاہم ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میں کپتانی کی ذمہ داری بابراعظم کو ہی دی جائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.