اے این پی کا آزادی مارچ بارے تیاریوں کو اخری شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل

عوامی نیشنل پارٹی پنجاب نے 27 تاریخ کے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے اور تیاریوں کو اخری شکل دینے کیلئے ایک کمیٹی بنائی جو پنجاب اور اسلام آباد کی سطح پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں رہینگے۔

عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے اجلاس میں متفقہ طور پر کمیٹی تشکیل دی گئی اور فیصلہ کیا کہ مارچ کے حوالے سے تمام اضلاع میں میٹنگ کی جائیگی،

اجلاس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد خان نے کی جس میں ضلع راولپنڈی ،اسلام آباد اور اٹک کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ندیم سرور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی پنجاب نے کہا ھے کہ اجلاس میں 27 تاریخ کے آزادی مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کی کابینہ، صوبائی، مرکزی عہدیداران ، کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی صدر منظور احمد خان کے مطابق تمام اضلاع میں اے این پی میٹنگ کا انعقاد کرے گی اور کمیٹی اس پورے عمل کی نگرانی کرے گی،جوبھی ہدایات مرکزی قیادت سے ملے گی اس کے مطابق اپنے پروگرام ترتیب دے گی۔ کمیٹی کی قیادت صوبائی صدر اے این پی پنجاب منظور خان کریںگے ۔ دیگر اراکین میں ندیم سرور ، احسان اللہ ، ایڈووکیٹ عبدالرحیم وزیر، جواد خان ،گل نصیر خان، حاجی جاوید، فراز خان اور حاجی عبدالحق شامل ہیں۔

مذکورہ کمیٹی مرکزی قیادت کے احکامات کے مطابق اپنا لائحہ عمل بنا ئیں گی، کمیٹیوں کی قیادت صوبائی صدر اے این پی پنجاب منظور احمد خان جبکہ دیگر اراکین میں ندیم سرور ، احسان اللہ ، ایڈووکیٹ عبدالرحیم وزیر، جواد خان ،گل نصیر خان، حاجی جاوید، فراز خان اور حاجی عبدالحق شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.