لاڑکانہ ڈینٹل کالج کے ہاسٹل سے طالبہ کی نعش برآمد

لاڑکانہ میں چانڈکا ڈینٹل کالج سے طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں چانڈکا ڈینٹل کالج کے ہاسٹل سے ایک طالبہ کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کی شناخت نمرتا کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ہندو اقلیتی برادری سے تھا جو چانڈکا ڈینٹل کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی۔

۔نمرتہ کا تعلق کراچی سے تھا او ر وہ بی ڈی ایس فائنل ائیر کی طالبہ تھی ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کالج کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کے مطابق نمرتہ کا پوسٹ مارٹم والدین کی موجودگی میں  ہوگا۔تاہم ابھی تک طالبہ کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.