امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پرنئی پابندیاں لگا دیں

امریکا نے نائن الیون کی 18 ویں برسی پر ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پر نئی پابندیاں لگادیں اور امریکا میں کالعدم تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کر دی گئیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیاں صدر ٹرمپ کے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت لگائی گئیں۔

کالعدم تحریک طالبان کے رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے نئی پابندیاں لگا دی ہیں، نور ولی کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملے کئے۔

اس سے پہلے ستمبر2010 میں امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد قراردیا تھا۔

دیگر جن دہشت گردوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں ترکی میں مقیم حماس کے مالی امور کے سربراہ ظاہر جبرین اور قدس فورس کے چیف سعید آزادی شامل ہیں۔

برازیل میں القاعدہ اور فلپائن میں داعش کے ایک ایک کارندے کو بھی دہشت گرد قرار دے کر ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی ترکی میں ایک جیولری کمپنی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.