آرمی چیف سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ برادر ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان نے ملاقات کب او میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزائے خارجہ نے سپہ سالار کو پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یکطرفہ اقدامات سے پیداصورتحال کے حل کیلئے حمایت کایقین دلایا، جبکہ آرمی چیف نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے خصوصی اسٹریٹیجک اوربرادرانہ تعلقات پرفخرکا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.