بھارت خطے میں نئی جنگ کا بیج بورہا ہے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

 ترجمان پاک فوج  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ جنگیں صرف ہتھیاروں اور فوجیوں سے نہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں اور پڑوسی ملک کو 27 فروری کو یاد رکھنا چاہیے۔

ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں، لیکن جس کے جو بھی مقاصد ہیں وہ پاکستان کو نظرانداز کرکے پورے نہیں ہوسکتے، بھارت میں ہٹلر کے پیروکار نریندر مودی کی حکومت ہے، ہمارا خطہ طاقت کی عالمی کشمکش کا مرکز ہے، بھارت کو پتہ ہے کہ پاک فوج مغربی سرحد سے فارغ ہورہی ہے، اس لیے وہ خطے میں نئی جنگ کا بیج بورہا ہے، بھارت چاہتا ہے کوئی ایسا کام کریں پاکستان بھرپور جواب نہ دے سکے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمارے مشرق میں ایک بڑی آبادی والا ملک بھارت ہے، بھارت میں ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پاکستان کی مخلصانہ مذاکرات کی پیشکش کے جواب میں بھارت نے جہاز بھیجے، بھارت کے بھیجے گئے جہاز کا کیا حال ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری سانسیں کشمیروں کے ساتھ چلتی ہیں، ہمیں ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ اور ایک عالمی تنازع ہے، بدقسمتی سے عالمی طاقتوں نے مسئلہ کشمیر میں دلچسپی نہیں دکھائی، کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کی جغرافیائی صورتحال کو اس طرح تبدیل کیا جائے کہ کشمیری وہاں نہ رہ سکیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارت میں آج کل ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے، چین کے ساتھ ہمارے اچھے اور بہترین تعلقات ہیں، خطےمیں معاشی صورتحال سے متعلق چین کا اہم کردار ہے، چین اور بھارت کےاپنےبھی بہت سےمسائل ہیں، چین اوربھارت کےمسائل کےباوجودمعاشی تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اقوام عالم کےمفادات کاجنگی میدان رہاہے، افغانستان نےگزشتہ 40سال میں جنگ،شہادوں کےعلاوہ کچھ نہیں دیکھا، افغانستان سرحد کیساتھ ہماری فوج کی بڑی تعدادتعینات ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایران کےساتھ بھی ہمارےاچھےتعلقات ہیں، مشرق وسطیٰ کےحالات کی وجہ سےایران بھی مسائل کاشکارہے، مجموعی طور پر ایران کا خطے میں امن کیلئے اہم کردار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا  کشمیریوں کو پیغام ہے آزادی کی جدوجہدمیں ہم ان کیساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی صابت قدمی کوسلام پیش کرتے ہیں، ان کے کیساتھ کھڑے ہیں، کھڑے تھے اور انشااللہ کھڑے رہیں گے، کشمیری اپنا جائزحق خودارادیت حاصل کرکےرہیں گےاور ہمیں یقین ہے آپ کامیاب ہوں گے، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں پاکستان ان کی بھرپورمددکرےگا۔

میجر جنرل آصف غفور  کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی فوج خودمختاری کی محافظ ہوتی ہے، کشمیرہماری شہ رگ ہے، پاکستانی عوام،حکومت اورفوج پر  عزم ہےاورپرعزم رہےگی، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینے کے دھوکے میں نہیں آئیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.