سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزرائے خارجہ کی وزیراعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق  دونوں وزرائے خارجہ ایک ساتھ ایک جہاز میں ہی اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچیں گے اورایک ساتھ تمام ملاقاتیں کریں گے۔

مہمان وزرائے خارجہ پہلی ملاقات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان کل 4سے5 گھنٹوں پر محیط ہوگا جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات  پر بات چیت کی جائے گی

ادھر وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کرکے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے اور انہیں وہاں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.