بھارت کی مہم جوئی کا سخت جواب دیں گے، ردعمل 27 فروری سے سخت ہوگا:ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جنرل کے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا کھرا جواب دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت ایسے ہی جھوٹ سے ایل او سی پر در اندازی کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر غیرملکی میڈیا کے لیے قابل رسائی ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ کہیں بھی جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے سوا کیا کہ کیا بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟ بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد دبانے میں ناکام رہی، فوج کی مزید تعیناتی بھی ناکام ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر مکمل پابندی ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایسا نہیں ہے، عالمی میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصرین حقائق دیکھنے کے لیے آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں، لیکن کیا بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو دورے کی اجازت دے سکتی ہے؟۔

ڈی جی آئی ایس پی ٓار نے کو تنبہہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حالیہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا جواب ستائیس فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.