قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات، پی ٹی آئی اور آزاد امیدار 5، 5 نشستیں لیکر آگے

خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ 5 ،5 نشستوں پر تحریک انصاف اور آزاد امیدوار جب کہ جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

باجوڑ پی کے 100 باجوڑ  سے 104 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے انور زیب خان 13160 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جب کہ جماعت اسلامی کے وحید گُل 11694 ووٹ کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 101 باجوڑ 2 سے 103 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے اجمل خان 12204 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 10448 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 102 کے سے 131 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین 19088 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے حامد الرحمان 13436 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 103 کے سے 86 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے نثار احمد 11218 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 104 کے سے 108 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عباس الرحمان 11751 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ جے یو آئی کے محمد عارف 9801 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 105 کے سے  110 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10744 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے میں قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار نورالحق قادری کامیاب ہوئے تھے جو اب وفاقی وزیر مذہبی امور ہیں۔ یوں نورالحق قادری کے اپنے حلقے میں ان کا حریف امیدوار کامیاب ہو گیا ہے۔

حلقہ پی کے 106 کے سے 89 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار بلال آفریدی 12800 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 6521 ووٹ کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 107  سے 146 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد شفیق آفریدی 9796 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جب کہ آزاد امیدوارحمیداللہ جان آفریدی 8426 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 108 سے135 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی (ف) کے محمد ریاض 12138 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ آزاد امیدوار جمیل خان 11431ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 109  سے 109 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 39539 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ آزاد امیدوار عنایت حسین 22975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے110 سے 175 میں سے 103 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابقآزاد امیدوار سید غازی غازن 11651 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرتحریک انصاف کے شعیب حسن 7294 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

حلقہ پی کے111 سے 76 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد اقبال خان 10200 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ جے یو آئی کے سمیع الدین 9288 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے112 سے 102 میں  66 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق

آزاد امیدوار میر کلام خان 7660 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرتحریک انصاف کے اورنگزیب خان 5583 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1

139 میں سے 73 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

آزاد امیدوار وحید خان 6611 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

جے یو آئی (ف) کے حافظ اسلام الدین 5768 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2

98 پولنگ اسٹیشنز میں سے 73 کے نتائج

تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 6824 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

آزاد امیدوار محمد عارف 6395 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 115 سابقہ فرنٹیئر ریجنز (پی ٹی آئی کے عابدالرحمان)

163 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 20669 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ جے یو آئی کے محمد شعیب 18373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.