افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکہ، 20 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر قندھار میں اسپتال کے قریب ٹرک میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طالبان نے اسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا ایک اسپتال کے قریب ہوا۔ حملہ آور حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن وہاں پہنچنے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے ایک اسپتال کے قریب دھماکا کردیا۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین، بچے، طبی عملہ، مریض اور ان کے تیماردار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے شہر کابل میں واقع ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر صبح 6 بجے دہشت گردی کی کارروائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری مقا می طالبان نے قبول کی تھی۔

خیال رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.