امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادآج اسلام آباد پہنچیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادآج اسلام آباد پہنچیں گے، ان کا دورہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام آباد میں وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ زلمے خلیل زاد آج دوپہر میں دفتر خارجہ آئیں گے، زلمےخلیل زاد کی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے، زلمے خلیل زاد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر پاکستانی عہدیداروں سے اہم مشاورت کریں گے۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنا افغانستان کا اہم دورہ مکمل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور افغانستان اگلا قدم اٹھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کے سربراہ ہیں جبکہ انہوں نے بیجنگ میں ہونے والے افغان امن عمل کے لیے چار فریقی مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی کی تھی۔

یہ فورم چین، روس، امریکا اور افغانستان پر مشتمل ہے جس کے تین اجلاس منعقد ہوچکے ہیں تاہم اب فورم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پاکستان کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.